عراق: فضائی حملے میں داعش کے 13 دہشت گرد ہلاک
Apr ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
عراقی فضائیہ نے صوبہ صلاح الدین میں حملے کرکے داعش کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے دفاعی اور آپریشنل اتھارٹی نے اتوار کے روز کہا کہ عراق کے جنگی طیاروں نے اس کارروائی میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انھیں مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
عراق کی مسلح افواج کے جوانوں نے گزشتہ ہفتے بھی کرکوک میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔
اگرچہ عراقی افواج نے ایران کی فوجی مشاورت سے ملک کے سبھی علاقے داعش سے آزاد کرا کے اس کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ اس تکفیری گروہ کے افراد اب بھی عراق کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر موجود ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔