الکاظمی کی کابینہ کی توثیق و حمایت پر عراق متفق
عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ مصطفی الکاظمی کی کابینہ کی توثیق و حمایت کے مسئلے پر پارلیمانی اور سیاسی سطح پراتفاق پایا جاتا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر بشیر الحداد نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصطفی الکاظمی جنہیں کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے، گذشتہ دو روز سے مذاکرات کر رہے ہیں جو مثبت انداز میں جاری ہیں اور سیاسی فریق مذاکرات کے عمل سے مطمئن ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر بشیر الحداد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کردوں نے الکاظمی کے ساتھ مذاکرات کے لئے کوئی پیشگی شرط نہیں رکھی ہے، کہا کہ الکاظمی کردستان کے حقوق، عادل عبد المہدی حکومت کے ساتھ اربیل کے سمجھوتے اور آئین کے پابند ہیں اور موجودہ حکومت کے ساتھ اپنے مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
درایں اثنا کردستان پٹریاٹک یونین دھڑے کے رکن طہ امین نے کہا ہے کہ مصطفی الکاظمی اس ہفتے اپنی کابینہ کے وزراء کا تعین کرنے کے لئے سیاسی فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورے کو آگے بڑھائیں گے اور جلد ہی کابینیہ کے وزراء کا ترکیبی جائزہ لینے کے لئے عراقی کردستان کا دورہ کریں گے۔
کردستان پیٹریاٹیک یونین دھڑے کے رکن نے کہا کہ الکاظمی کی کابینہ کے وزراء کا تعین ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کل بائیس وزارتی قلمدان ہوں گے جن میں گیارہ وزراتیں شیعہ گروہوں کے لئے، چھے اہلسنت اور پانچ کردوں کے لئے مختص ہوں گی۔