Apr ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • عراق، الکاظمی نے کابینہ کی ابتدائی فہرست پیش کی

عراق کے نامزد وزیر اعظم نے اپنی مجوزہ کابینہ کے وزراء کی ابتدائی فہرست پیش کردی ہے۔

عراق کے نامزد وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے جنہیں عراقی صدر نے کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے، جائزہ لینے کی غرض سے، شیعہ دھڑوں کے سات رہنماؤں کے سامنے نئی عراقی کابینہ کے افراد کی فہرست پیش کر دی ہے۔

الفتح الائنس  کے سربراہ محمد الغبان نے بھی اس اجلاس کے بعد کہا کہ مصطفی الکاظمی نے عراق کی مجوزہ کابینہ کی فہرست تیار کر کے سیاسی پارٹیوں کے سامنے پیش کردی ہے تاہم ابھی کابینہ کی فہرست مکمل نہیں ہے۔

عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے رکن فاضل الفتلاوی نے کہا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ آئندہ ہفتے منگل کو مصطفی الکاظمی کی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے اجلاس طلب کرے گی۔

عراق کے صدر برہم صالح نے عدنان الزرفی کی جانب سے کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کے بعد  مصطفی الکاظمی کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی تھی اور آئین کے مطابق وہ تیس دن کے اندر نئی کابینہ کے وزراء کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔

ٹیگس