Apr ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • عراق میں مزید سات داعشی دہشتگرد ہلاک

عراق کی مسلح افواج نے ایک کارروائی میں داعش کے سات دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ دیالہ کے شہر خانقین کے قریب عراقی فوج اور رضاکار فورس الحشد الشعبی کی ایک کاروائی میں سات داعشی دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس فضائی کاروائی میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

عراق میں حالیہ دنوں میں خاص طور سے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے داعش کی نقل و حرکت بڑھ گئی تھی جس کی بنا پر عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک بار پھر ملک کے مشرقی ، مغربی اور شمالی علاقوں میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے اور انھیں تباہ کرنے کے لئے فوجی کاروائیاں تیز کردی ہیں اور ہر روز کئی کاروائیاں انجام دے رہی ہیں ۔

ٹیگس