Apr ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • کابینہ کی تشکیل سے جاری بحران پرغلبہ پا لیں گے: عراقی وزیراعظم

عراق کے نامزد وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا ہے کہ حکومت کی تشکیل سے ان کا بنیادی مقصد ملک میں جاری بحران پرغلبہ حاصل کرنا ہے۔

عراق کے نامزد وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے پیر کے روز اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ وہ ایسی حکومت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکے۔

مصطفیٰ الکاظمی کا کہنا تھا کہ عراقی عوام کے مفادات ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور وہ ہرگز کسی بھی دباؤ کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ مصطفیٰ الکاظمی کی نگرانی میں تشکیل پانے والی حکومت کا ایک اہم ایجنڈا جلد از جلد عراق سے امریکی دہشتگردوں کے مکمل انخلا کو ممکن بنانا کہ جس کا عراقی عوام بارہا مطالبہ کر چکے ہیں۔

عراق کے صدر برہم صالح نے عدنان الزرفی کی جانب سے کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کے بعد مصطفی الکاظمی کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی تھی اور آئین کے مطابق ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تیس دن کے اندر نئی کابینہ کے وزراء کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کریں ۔

ٹیگس