سعودی دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا: یحیی السریع
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران سعودی اتحاد کی جارحیت اور حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے سعودی اتحاد کی جنگ بندی کے دعووں کے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں مأرب، صنعا، الجوف، ضالع، صعده، الحدیده اور عمران پر 9 اپریل سے اب تک 65 زمینی اور تقریبا 700 مرتبہ ہوائی حملے کئے۔ یحیی السریع کا کہنا تھا کہ جارح سعودی اتحاد کے زمینی اور ہوائی حملوں کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سعودی جنگی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے نو اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ دو ہفتے کی اس جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان پایا جاتا ہے، تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی اور اس اعلان کے محض چند گھنٹے بعد ہی یمن کے رہائشی علاقوں اور شہری اہداف کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا -
پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔