May ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • مسئلۂ فلسطین سے پیدا ہونے والے خطرات کورونا سے کم نہیں: عراق

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے منصفانہ راہ حل کے لئے علاقے میں استحکام کا قیام ضروری ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے ویڈیو کانفرنس کی شکل میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے تشکیل پانے والے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین سے پیدا ہونے والا خطرہ، دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے خطرے سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حمایت یافتہ غاصب صیہونی حکومت کے موقف کا مقصد، فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کو نظرانداز کرنا ہے۔

لبنانی وزیر حارجہ نے بھی کہا ہے کہ غرب اردن کے مقبوضہ علاقوں کو خود میں شامل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ، بہت زیادہ خطرناک و المناک ہے۔

صیہونی حکومت کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کو اسرائیل میں شامل کئے جانے کے منصوبے پر عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے، اپنا ایک اجلاس تشکیل دیا ہے۔

صیہونی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس منصوبے پر جولائی سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

ٹیگس