May ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • عراق، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حشد الشعبی کے حملے

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے شہر سامرا کے شمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ سامرا کے شمال میں واقع تکریت شہر میں دہشت گردوں کے سات ٹھکانوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ اور کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

دریں اثنا المیادین ٹی وی نے خبر دی ہے کہ الحشد الشعبی کے جوانوں نے سامرا شہر کے قریب ایک علاقے میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقیماندہ عناصر، مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملتے ہی دہشتگردانہ کاروائی کر ڈالتے ہیں۔

حالیہ چند ہفتوں سے عراقی فورسز منجملہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی روپوش ہوجانے والے دہشتگرد عناصر کا پتہ لگا کر انہیں انکے کیفر کردار تک پہونچانے کے لئے آپریشن میں مصروف ہیں۔

ٹیگس