May ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • الکاظمی نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

عراق کے نو منتخب وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد، باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کل رات اعتماد کے ووٹ کے لئے پارلیمنٹ کا اجلاس عراق کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے بلایا گیا تھا تاہم مختلف سیاسی اتحاد کے مابین پائے جانے والے اختلافات کی وجہ سے اجلاس رات 12 بجے شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران مصطفی الکاظمی کو 329 کے ایوان میں 233 ووٹ ملے۔

اجلاس کے دوران نوری المالکی کی قیادت میں حکومتِ قانون الائنس کے نمائندوں کے سوا کل 21 وزارت خانوں میں سے 15 وزارت خانوں کے تجویز کردہ وزراء کو اعتماد کا ووٹ دیا گیا جبکہ 4 تجویز کردہ وزراء کے ناموں سے موافقت نہیں کی گئی۔

اس اجلاس کے دوران وزیر خارجہ اور وزیر پٹرولیم کے تجویز کردہ وزیروں کے نام پر پائے جانے والے اختلافات کے باعث اگلے اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

عراق کے نو منتخب وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کل رات اجلاس شروع ہونے کے آخری گھنٹوں میں پائے جانے والے اختلافات کی وجہ سے  تجویز کردہ کئی وزراء کے نام بدل دیئے۔

ٹیگس