داعش کے دہشت گرد، عراقی فوج کے محاصرے میں
عراقی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر نے صوبہ کرکوک میں داعش کے متعدد سرغنوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر ابو رضا نجار نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں کرکوک اور نینوا صوبوں کے نواحی علاقوں میں داعش کے دہشت گرد بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ داعشیوں کے پاس نینوا اور کرکوک صوبوں پر کنٹرول کی توانائی نہیں ہے اور رضاکار فورس کے اہلکار ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
در ایں اثنا عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شمال میں داعش کے تکفیری عناصر کو توپخانوں سے نشانہ بنایا۔
عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر صادق الحسینی نے سنیجر کو صوبہ دیالہ میں داعش کے عناصر کے محاصرے کی اطلاع دی اور کہا کہ داعش کے دہشت گرد براہ راست فوجیوں پر حملہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتے بلکہ وہ چھپ کر حملے کرتے ہیں، بارودی سرنگ لگاتے ہیں نیز دھماکے کرتے ہیں۔