May ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۵:۰۴ Asia/Tehran

دنیا میں کم نہیں ہیں ایسے برانڈ یا کمپنیاں جو اپنے فوائد کے لئے ہر کام کرنے کو تیار رہتی ہیں۔ امریکہ کی معروف کمپنی کوکاکولا بھی انہیں میں شمار ہوتی ہے۔

کوکاکولا نے سنہ ۱۹۶۶ سے با ضابطہ طور پر اسرائیل کے ساتھ اپنا تعاون شروع کیا اور اُس وقت اپنے کل منافعہ کا سترہ فیصد حصہ طفل کش صیہونی غاصب سے مخصوص کر دیا۔ تعاون کا یہ سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے۔

موثق رپورٹس کے مطابق کوکاکولا کے مالکین میں ایسے صیہونی چہرے میں نظر آتے ہیں جو فلسطینی عوام کی سرکوبی اور انکے قتل عام کے سخت حامی ہیں۔ اسکے علاوہ یہ امریکی و صیہونی کمپنی دنیا میں میٹھے پانی کے بحران کا سبب بھی بنتی جا رہی ہے۔ 

تحقیقات کے علاوہ خود کوکاکولا کی رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ اسے ایک لیٹر کولڈرنک بنانے کے لئے تین لیٹر پانی درکار ہوتا ہے جس کے سبب پانی کی بڑی مقدار اس نقصان دہ اور تباہ کن مشروب کی نذر ہو جاتی ہے۔

 
 

ٹیگس