May ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۴:۴۹ Asia/Tehran

ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب ہونے کے بعد حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے رمضان المبارک کے آخری جمعے ، جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس کا نام دیا جس کے بعد ہر سال ایران سمیت دنیا کے گوشہ و کنار میں مسلمان اور حتی بعض دیگر اقوام بھی عالمی یوم قدس کی ریلیوں اور جلوسوں میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینی عوام سے یک جہتی اور قدس شریف کی آزادی کے لئے اپنے عزم کا اعلان کرتے ہیں۔ 

ضرورت اس بات کی ہے جس اسپرٹ اور جذبے سے ہم عالمی یوم قدس مناتے ہیں اس کو باقی رکھیں۔ صرف ایک دن عالمی یوم  قدس مناکے ہمیں مسئلہ فلسطین کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ اس سال عالمی یوم قدس ایسی حالت میں منایا جارہا ہے کہ امریکا اس خطے کی بعض رجعت پسند عرب حکومتوں کے تعاون سے فلسطین کے خلاف سینچری ڈیل سازشی منصوبے پر عمل درآمد کے لئے کوشاں ہے۔

ٹیگس