سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بڑھ رہی ہے کورونا متاثرین کی شرح
May ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۸ Asia/Tehran
سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ستر ہزار سے تجاوز جبکہ متحدہ عرب امارات میں اٹھائیس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دو ہزار چار سو بیالیس افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ستر ہزار ایک سو اکسٹھ اور مرنے والوں کی تعداد تین سو اناسی ہو گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ستائیس ہزار آٹھ سو بانوے ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد دو سو اکتالیس بتائی گئی ہیں۔