May ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۲ Asia/Tehran
  • لیبیا کے بعد اب شام میں بھی روس اور ترکی کا تصادم ہو سکتا ہے

شمالی شام سے موصولہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی نے ادلب کے علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب کر دیئے ہیں۔

یہ میزائل ایم آئی ایم-23 نوعیت کے ہیں جنہیں شہر کے شمال مشرقی حصے تفتناز ائیرپورٹ پر نصب کیا کیا ہے۔

ترکی کے اس قدم کا مطلب یہ ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان شمالی شام میں بڑی جنگ کی تیاری کر رہے ہیں اور اس علاقے میں شام اور روس کی فضائیہ کا کنٹرول کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ترکی کے اس اقدام سے روس اور ترکی کے درمیان گزشتہ مارچ کے مہینے میں ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے تاہم اشارے مل رہے ہیں لیبیا کی سرزمین پر ترکی اور روس کے درمیان شدید مقابلہ چل رہا ہے اور وہاں ترکی کے حامی گروہ نے روس کے حمایت یافتہ جنرل حفتر کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

ترکی کی کوشش ہے کہ وہ شام میں بھی اس چیز کی تکرار کرے اور انتہا پسند گروہوں کی مدد تیز کرکے شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی پوزیشن کو کمزور کرے۔

ٹیگس