اشرف غنی اور عبدالله عبدالله میں اختلافات
جنرل عبدالرشید دوستم کو ملٹری رینک دینے کے بارے میں صدر اشرف غنی اور افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
افغانستان کے ٹیلی ویژن چینل طلوع نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی جنرل عبدالرشید دوستم کو ملٹری رینک دینا چاہتے تھے تاہم افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے اس کی مخالفت کی جس کی وجہ سے ان میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
واضح رہے افغان صدارتی انتخابات کے اعلان شدہ نتائج کے بعد اشرف غنی اور عبدالله عبدالله کے مابین شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے جس کے بعداشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے علیحدہ علیحدہ طور پر صدارتی عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد اس ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو گیا تھا تاہم عہدوں کی تقسیم کے بعد یہ اختلافات ختم ہو گئےتھے اور اب جنرل عبدالرشید دوستم کی وجہ سے دوبارہ اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔