Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کے خلاف شامی عوام کے مظاہرے

شام کے عوام نے دارالحکومت دمشق میں ملک پر عائد امریکہ اور یورپ کی پابندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

شامی مظاہرین نے دہشتگردی اور اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہوجانے اور بشار اسد و فوج کی حمایت جاری رکھنے پر  زور دیا ہے۔ 

امریکی حکومت نے رواں مہینے سے سزار قانون کے تحت شام کے حکام، شخصیتوں اور اداروں پر مزید پابندیاں نافذ کردی ہیں۔امریکی کانگریس نے شام کے خلاف سزار قانون دو ہزار انیس میں منظور کیا تھا۔

یورپی یونین نے بھی اٹھائیس مئی سے شام کے خلاف اپنی پابندیوں کی مدت مزید ایک سال کے لئے بڑھا دی ہے۔ اس وقت شام کی دوسو تہتر شخصیات اور ستّر سرکاری اداروں پر بے بنیاد الزامات کے تحت یورپی یونین کی پابندیاں عائد ہیں۔

ٹیگس