Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں کورونا نے پنجے گاڑ دیئے

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ین ریاض، جدہ اور مکہ میں ہیں۔

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 921 متاثرین سامنے آئے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اور وہاں ابھی تک متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ19 ہزار942 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں ایک دن میں کورونا سے مزید 36 اموات کے بعد مجموعی تعداد893 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ین ریاض، جدہ اور مکہ میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد77لاکھ 39 ہزار 831تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 28 ہزار 337 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 33 لاکھ 45ہزار 232مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 928 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 39لاکھ 66ہزار 262مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس