Jun ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۷ Asia/Tehran
  •  امریکی دہشتگردی کے اڈے التاجی پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکہ سے وابستہ فوجی اڈے التاجی کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج اتوار کی رات التاجی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران التاجی پر یہ دوسرا حملہ ہے ۔ تاہم ابھی تک عراق کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس حملے کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔

کل رات بھی التاجی فوجی اڈے پر کاتیوشا راکٹوں سے حملہ ہوا تھا جس کے بعد عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے حملوں  کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

واضح رہے کہ مارچ 2020 میں بھی التاجی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 امریکی دہشتگرد اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امریکی دہشتگردوں نے اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی  کے مراکز پر بم گرائے تھے جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس