Jun ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • فلسطین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے: فلسطینی رہنما

خود مختار فلسطینی انتظامیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی زمین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

رام اللہ میں فتح تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابو ردینہ کا کہنا تھا کہ غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی فیصلے کے نتیجے میں پورے خطے کا امن و استحکام تباہ ہو جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ الفتح تحریک کی کور کمیٹی نے غرب اردن کو ضم کرنے کے اسرائیلی اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے عوامی سطح پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے رام اللہ میں فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران غرب اردن کو ہتھیانے کی اسرائیلی سازش کے مقابلے میں ڈٹ جانے کی اپیل کی ہے۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا جائے گا۔

ٹیگس