Jun ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
  • شمالی عراق پر ترک فضائیہ کا حملہ، متعدد جاں بحق و زخمی

شمالی عراق پر ترک فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم چھے عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے بعض علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ترک فوج نے پچھلے چند ماہ سے پی کے کے نامی گروپ کے خلاف جنگ کے بہانے شمالی عراق پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔

عراقی وزارت خارجہ نے  ترک سفیر کو طلب کر کے، ملک کی فضائی حدود اور اقتداری اعلی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ عراقی وزارت خارجہ نے ترک فوج کے حملوں کو عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی قرار دیتے ہوئے ایسے حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس، دہشت گرد گروہوں کے خلاف متعدد آپریشن کلین اپ انجام دے چکی ہے۔

ٹیگس