Jun ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کا کورونا عروج پر ہونے کے باوجود لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان

خلیج فارس تعاون کونسل میں شامل ممالک میں سعودی عرب سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ملک ہے ۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے دارالحکومت ریاض سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مکہ المکرمہ کے سوا تمام شہروں سے 21 جون کی صبح 6 بجے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ میں کمی آنے کے آثار نہ ہونے کے باوجود اتوار سے تمام کاروباری سرگرمیوں پرعائد پابندیاں ختم کرنے کااعلان کردیا گیا ہے۔ 28 مئی سے لاک ڈاؤن میں کی جانے والی نرمی کے بعد سے سعودی عرب میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور کورونا کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 1230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس