Jun ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو پوری دقت سے اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں سے اس کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

حزب اللہ لبنان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں حساس ٹھکانوں کی سٹیک تفصیلات جاری کیں اور کہا کہ اگر صیہونی حکومت، لبنان پر حملہ کرتی ہے تو ان علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے حالیہ دنوں میں متعدد بار لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 کے مطابق جو 2006 میں لبنان کے خلاف اسرائیل کی 33 روزہ جنگ کے بعد منظور ہوئی تھی، صیہونی حکومت، لبنان کے خلاف کسی بھی طرح کی مخاصمانہ اور جارحانہ اقدامات نہیں کر سکتی لیکن اسرائیل نے ہمیشہ سے ہی اس قرارداد کو نظر انداز کیا ہے اور وہ لبنان کی زمینی، ہوائی اور سمندری سرحدوں کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔

لبنان نے متعدد بار سیکورٹی کونسل اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی جارحتوں کو رکوانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

ٹیگس