Jun ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکی سفیر کے بولنے پر پابندی

لبنان کی ایک عدالت نے بیروت میں تعینات امریکی سفیر «ڈوروٹی شیا» Dorothy Shea کی جانب سے متنازع اور شر انگیزی پر مبنی بیان دینے کے بعد ذرائع ابلاغ میں ان کی گفتگو اور بیان پر پابندی عائد کردی گئی۔

لبنان کے شہر صور کی عدالت نے کل بروز ہفتہ ایک حکم کے ذریعے لبنان کے تمام ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی طور امریکی سفیر کے بیان اور گفتگو کو شائع اور نشر نہ کریں۔

واضح رہے کہ لبنان میں امریکی سفیر ڈوروتی شیا نے ایک ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بے بنیاد دعوی کیا تھا کہ حزب اللہ، لبنان کے اقتصادی بحران کے حل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بیروت میں امریکی سفیر نے لبنان کے داخلی امور میں مداخلت پر مبنی بیانات دیئے تھے جس کی لبنان کی پارلیمنٹ کے اراکین، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے مذمت کی۔

ٹیگس