ترکی میں دھماکے، 2 ہلاک 74 زخمی
Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
ترکی میں ہونے والے دھماکوں میں اب تک 2 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہو ئے ہیں۔
آناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صوبے سقاریہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ دھماکے کل شام کے وقت ہاناک شہر میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں ہوئے ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوئے۔ ابھی تک دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
دھماکے کے وقت فیکٹری میں 150 سے 200 افراد کام کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت فیکٹری میں 10 ٹن آتش گیر مواد موجود تھا۔