Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۵ Asia/Tehran
  • یمن، 24 گھنٹوں میں سعودی عرب کی 59 بار بمباری

یمن کی قومی نجات کی حکومت نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی جارحین اور ان کے پٹھوؤں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 59 بار مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی عرب اور اس کے آلۂ کاروں نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملوں کے ساتھ ساتھ توپ خانے سے بھی حملہ کیا اور مارٹر گولے بھی داغے۔

یمنی فریق اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹین گریفتھس کے درمیان سوئیڈن سمجھوتے کی بنیاد پر اٹھارہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ سے الحدیدہ میں جنگ بندی پر عمل کا اعلان کیا گیا تھا مگر سعودی اتحاد کی جانب سے مسلسل اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ جنگِ یمن کے خاتمے کے لئے اب تک بارہا کوششیں کی جا چکی ہیں مگر سعودی عرب کی جارحانہ پالیسیوں اور اقدامات کے نتیجے میں کوئی بھی راہ حل کامیاب واقع نہیں ہو سکا ہے-

ٹیگس