الوطیہ فضائی اڈے پر حملہ، سعودی حمایت یافتہ خلیفہ حفتر نے کیا
لیبیا میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ کمانڈر خلیفہ حفتر کے جنگی طیاروں نے الوطیہ کے فضائی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قومی حکومت کی فوج کے ترجمان کرنل محمد قنونو نے ایک بیان میں الوطیہ فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ جارح خلیفہ حفتر کے حامی ممالک کے جنگی طیاروں نے یہ حملہ کیا ہے۔
لیبیا کی قومی حکومت کی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ہمارے فوجیوں کا مقابلہ کرنے اورخلیفہ حفتر کے آلہ کار فوجیوں کے حوصلے کو بلند کرنے کے مقصد سے کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق لیبیا میں الوطیہ فضائی اڈے پرخلیفہ حفتر کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس سے بیس میں موجود ترک فوج کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔
واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں ہی لیبیا کی حکومت کے مخالف خلیفہ حفتر کے آلہ کاروں کو جدید ترین ہتھیار اور لڑاکا طیارے فراہم کررہے ہیں۔