Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور عرب امارات، یمن میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث

یمن کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

المسیرہ کی آج کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالخالق العجری نے کہا ہے کہ منشیات کی ایک کھیپ پکڑی گئی جسے سعودی اتحاد نے یمن میں منتقل کیا تھا۔

یمن کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اعلی حکام یمن میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور وہ بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔

عبدالخالق العجری نے کل بروز پیر کہا کہ یمن میں 29 ٹن چرس ضبط کر کے القاعدہ  سے وابستہ 52 آلہ کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ٹیگس