Jul ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں کورونا نے ڈیرے ڈال دیئے، ایک دن میں3 ہزار افراد مبتلا

سعودی عرب میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اس ملک میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا کے مزید 3 ہزار 36 نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 20 ہزار 144 ہو گئی۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے اب تک 2 ہزار 59 افراد ہلاک ہوئے جس سے دکھائی دیتا ہے کہ اس ملک میں کورونا سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ افراد، کورونا وائرس میں مبتلا اور ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

ٹیگس