Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • صوبہ الحسکہ میں امریکی فوجی کانوائے کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا

شام کی فوج نے صوبہ الحسکہ میں امریکی فوجیوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔

 شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوجیوں نے الحسکہ کے مضافاتی شہر تل تم میں امریکہ کی تین بکتر بند گاڑیوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ اس سے پہلے صوبہ الحسکہ کے عوام بھی اپنے علاقوں میں امریکی فوجیوں کو روک کر ان کے سامنے ہی احتجاجی مظاہرے کرتے رہے ہیں۔ مشرقی شام کے علاقوں میں گذشتہ ایک مہینے سے شام میں غاصبانہ قبضے، اس پر پر نئی امریکی پابندیوں اور ترکی کی فوجی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

 امریکہ شام میں اپنے فوجیوں کو تعینات کر کے نہ صرف اس ملک میں دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے بلکہ شام پر پابندیاں عائد کر کے حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ شام کی تعمیر نو کے لئے دمشق اور اس کے اتحادیوں کے درمیان تعاون کو روک سکے۔ ترکی کی فوج بھی پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور بارہا شام کے خلاف جارحیت کرتا رہا ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت بھی ہوتی رہی ہے ۔

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

 

ٹیگس