عراق میں ٹرمپ کے خلاف عالمی وارنٹ جاری کئے جانے کے مطالبے نے زور پکڑا
عراقی اراکین پارلیمنٹ نے شہید ابومہدی المہندس اور شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے جرم میں امریکہ کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق کے ارکان پارلیمنٹ کے جاری کردہ بیان میں امریکی جرائم پر خاموشی کو قوم سے غداری قرار دیتے ہوئے حکومت عراق سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کے مقابلے میں جرائت مندانہ موقف اختیار کرے۔
بیان پر دستخط کرنے والے عراقی اراکین پارلیمنٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے عالمی ورانٹ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
عراق پارلیمنٹ کے الفتح نامی پارلیمانی دھڑے نے بھی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس کے قتل کے معاملے کو اقوام متحدہ میں جلد از جلد اٹھانے کا مطابلہ کیا گیا ہے۔ الفتح الائنس نے خارجہ تعلقات اور انصاف سے متعلق پارلیمانی کمیشنوں پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ اقوام متحدہ میں اس مقدمے کی پیروی اور حکومت کے اقدامات کی نگرانی کی جا سکے۔
بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ اقوام متحدہ، امریکہ کے مجرمانہ اور مخاصمانہ اقدامات اور اُسے دیگر ملکوں کی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی سے باز رکھنے کی غرض سے ٹھوس اور جرأت مندانہ موقف اختیار کرے گی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر ایگنیس کالامرڈ نے ایک بار پھر امریکہ کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمان کے قتل کو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ المیادین ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے محترمہ ایگنس کالامرڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ ثابت کرنے میں ناکام ہو گیا ہے کہ اس نے جنرل قاسم سلیمانی کو اپنے دفاع میں قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے اس اقدام کے ذریعے دیگر ملکوں کے اقتدار اعلی کے احترام سے متعلق عالمی قانون کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمعرات کے روز اقوام متحدہ میں پیش کی تھی۔
امریکہ نے رواں سال تین جنوری کو سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب دہشت گردانہ حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔
ایران کے مایہ ناز فوجی افسر اور قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی حکومت عراق کی دعوت پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشاورت فراہم کرنے کی غرض سے بغداد پہونچے تھے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ