عراق سے امریکی فوجیوں کو ہر حال میں نکلنا ہو گا: عراقی حزب اللہ
عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیاہے۔
المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ کے انفارمیشن آفس کے صدر ابو علی العسکری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی حکام کو اب یہ جان لینا چاہئیے کہ امریکی فوجیوں کی عراق سے واپسی ضروری اور نا قابل مذاکرات ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔
ابو علی العسکری نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی طاقت کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتے کہا کہ عراقی عوام کی سیاسی، سکیورٹی اور ذرائع ابلاغ کی مزاحمت، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا باعث بنے گی۔
امریکہ کی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق کے ارکان پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو ملک سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کے بل کی منظوری دی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ