Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے ملک خالد ایر بیس پر ڈرون حملہ

سعودی ذرائع نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ذرائع  کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے ڈرون طیاروں اور یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس انصاراللہ کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے تھے۔

اسی سلسلے میں سعودی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا کہ سعودی اینٹی میزائل سسٹم نے یمن کے میزائلوں کا مقابلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق یمن کے ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے خمیس مشیط علاقے میں واقع ملک خالد ایر بیس کو نشانہ بنایا۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ

ٹیگس