Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  •  الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے جاری

مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ پر سعودی اتحاد نے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شدید گولہ باری اور میزائلی حملے کئے ہیں۔

ارنا کی آج بدھ کے روز کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں 100 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح مارب ، الجوف اورصعدہ صوبوں کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ سعودی حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو اسٹاک ہوم میں یمنی فوج اور جارح سعودی اتحاد کے درمیان الحدیدہ صوبے میں فائربندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس فائربندی کا احترام نہیں کیا -

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے تھے جو ابھی تک جاری ہیں-

اس دوران جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں دسیوں ہزار عام شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں-

جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس