Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • طالبان کے حملوں میں شدت پر اظہارِ تشویش

افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ نے اندرون ملک طالبان کے حملوں میں شدت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

بدھ کے روز کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان انتہائی حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب ہمیں طالبان کے حملوں میں اضافے کا سامنا ہے تو دوسری جانب امن کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے چیئرمین نے طالبان سے جنگ اور تشدد کا سلسلہ بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جنگ کے ذریعے افغان عوام پر حکومت نہیں کی جا سکتی۔

عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مکمل کیا جائے گا تاکہ امن مذاکرات میں کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے۔

قابل ذکر ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے تحت حکومت افغانستان ایک ہزار سرکاری اہلکاروں کی رہائی کے بدلے پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی جن میں چار ہزار سے زائد  طالبان اور آٹھ سو زائد سرکاری اہلکار رہا کئے جا چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس