Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۵ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت میں 16 شہید و زخمی

سعودی اتحاد کی یمن کے صوبے الجوف کے علاقے المساعفه المرازیق میں رہائشی علاقے پر ہونے والی جارحیت میں 9 یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

المسیرہ کی آج بدھ کے روز کی رپورٹ کے مطابق آج یمن کے صوبے الجوف  میں سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں ایک بچے سمیت 9 یمنی شہید اور7 افراد زخمی  ہوئے کہ جن میں 2 عورتیں اور5 بچے شامل ہیں ۔ ہونے والی بمباری میں رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

اتوار کے روز یمن کے صوبے حجہ میں سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں 10 یمنی شہید اور متعدد زخمی ہو ئے تھے۔

مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی جارحیت اور جنگ کے نتیجے میں دسیوں ہزار  بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی اس جنگ کے ذریعے استعفی دے کر ریاض بھاگ جانے والے سابق یمنی صدر منصور ہادی کی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتے تھے۔

جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس