سعودی عرب میں کورونا کا قہر جاری، 2 لاکھ 40 ہزار مبتلا
سعودی عرب میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اس ملک میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی یومیہ تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا کے مزید 2 ہزار 671 نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 474 ہو گئی۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے اب تک 2 ہزار 325 افراد جاں بحق ہوئے جس سے دکھائی دیتا ہے کہ اس ملک میں کورونا سے متاثر اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کی یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کے اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا اور جاں بحق ہو چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ