Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • لیبیا، خلیفہ کے ما تحت علاقے میں اجتماعی قبروں کا انکشاف

لیبیا کے شہر ترہونہ میں اجتماعی قبروں کا پتہ چلنے کے بعد بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اس معاملے پر نوٹس لیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی کے ایک وفد نے لیبیا کے ترہونہ شہر میں ملنے والی اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کا پتہ چلنے کے بعد لیبیا کے پراسیکیوٹر دفتر کے سربراہ سے ملاقات کی۔

آئی سی سی کے وفد نے اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنے کے بعد دونوں معاملات کے ذمہ دار افراد کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کا سراغ اُس وقت ملا جب مغربی و سعودی حمایت یافتہ باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فوج نیشنل آرمی نے ترہونہ شہر سے پسپائی اختیار کی۔

لیبیا دو ہزار گیارہ سے دو حکومتوں کے درمیان تقسیم ہو چکا ہے۔ایک حکومت فائز السراج کی قیادت میں قومی وفاق کی حکومت ہے جس کے اختیار میں ملک کا مغربی علاقہ اور دارالحکومت طرابلس ہے۔اس حکومت کو عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے جبکہ اسکے مقابلے ملک کے مشرقی علاقے پر طُبرُق حکومت بر سر اقتدار ہے جس کے سربراہ باغی کمانڈر خلیفہ حفتر ہیں جو سعودی عرب، امارات، مصر اور بعض مغربی ممالک کے حمایت یافتہ ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس