شام پر ترکی کا راکٹوں سے حملہ
Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۱ Asia/Tehran
ترکی کے فوجیوں نے شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے القامشلی پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے فوجیوں کی جانب سے شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے القامشلی پر راکٹوں سے حملے میں کئی شامی باشندے زخمی ہوئے اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
ترکی کی وزارت دفاع نے کل اتوار کے روز کہا تھا کہ عراقی کردستان کے علاقے ھفتانین پر بھی فضائی حملہ کیا گیا ہے۔
ترکی کی فوج نے 27 مئی 2019 کو عراق کے شمال میں ترکی کی کردستان لیبر پارٹی ( پی کے کے) کی سرکوبی کیلئے آپریشن شروع کیا تھا۔
واضح رہے کہ بغداد نے بارہا شمالی علاقوں میں ترکی کی فوجی مداخلت کو عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link