Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • کورونا متاثرین کی فہرست میں سعودی عرب تیرہویں نمبر پر

سعودی عرب میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند روز سے کورونا کے یومیہ متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے تاہم اب بھی روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب کیسز رکارڈ کئے جا رہے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا کے مزید 2 ہزار 429 نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 53 ہزار 349 ہو گئی۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے اب تک 2 ہزار 523 افراد جاں بحق ہوئے جس سے دکھائی دیتا ہے کہ اس ملک میں کورونا سے متاثر اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کو اس بات کا خدشہ ہے کہ سعودی عرب میں کورونا متاثرین اور اموات کی تعداد سعودی وزارت صحت کے اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہو۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس