Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran

حزب اللہ کے نوجوان سائنسدانوں کے تیار کردہ طاقتور میزائل جن کا تصور ہی اسرائیلی غاصبوں کی نیند اڑا دیتا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس میزائل سے اسرائیل کے ہر جنگی بحری جہاز کو با آسانی نابود کیا جا سکتا ہے۔

لبنان کی استقامتی تنظیم حزب اللہ نے حالیہ برسوں کے دوران اپنی دفاعی طاقت میں ہوشربا اضافہ کیا ہے اور اس وقت اس کے پاس مختلف فاصلوں تک مار کرنے والے دسیوں قسم کے ایسے میزائل بڑی مقدار میں موجود ہیں جن سے مقبوضہ فلسطین کے کسی بھی نقطے کو با آسانی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ بارہا صیہونی دشمن کو خبردار کر چکے ہیں کہ وہ حزب اللہ کے خلاف مہم پسندانہ اقدامات سے پرہیز کرے اور اسکی طاقت آزمانے کی کوشش نہ کرے کیوں کہ حزب اللہ کی دفاعی طاقت اس وقت اسکے تصور سے کہیں بالاتر ہے۔

دو ہزار چھے میں غاصب صیہونی دشمن اور حزب اللہ کی ہونے والی ۳۳ روزہ جنگ کے بارے میں دفاعی امور کے صیہونی ماہر یوزی رابن نے یہ اعتراف کیا ہے کہ اُس وقت حزب اللہ کے جوان روزانہ مقبوضہ علاقوں کی جانب کئی سو میزائل فائر کرتے تھے۔

اس وقت یوزی رابین کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ اگر جنگ ہوتی ہے تو وہ روزانہ ایک ہزار سے ۱۵۰۰ تک میزائل روزانہ فائر کرنے کی توانائی رکھتی ہے جو واقعی ’’دیوانہ کُن‘‘ تصور ہے۔

المنار چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں سید حسن ںصر اللہ یہ اعلان کر چکے ہیں کہ اس وقت حزب اللہ کے میزائل چار سو کلومیٹر فاصلہ تک مار کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

 

 

ٹیگس