یہاں کبھی داعش کا راج ہوا کرتا تھا ۔ تصاویر
Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
عراق کا بڑا شہر موصل جس پر تکفیری دہشتگرد ٹولے داعش نے نو جون دو ہزار چودہ کو حملہ کر کے اس کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ مگر آج عراق میں داعش کی باضابطہ نابودی کے تین سال بعد شہر کے لوگ تمام تر احساس تحفظ اور اطمینان کے ساتھ دیر رات تک سڑکوں اور بازاروں میں گردش کرتے اور سیر و تفریح میں مصروف رہتے ہیں۔ عراقی عوام کے اس امن و تحفظ کی فراہمی میں عراق کے ہزاروں شہدا کے علاوہ ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی عظیم جانفشانیاں بھی شامل ہیں۔