Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • طالبان قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ، طالبان کے تابڑ توڑ حملے، 46 شہری جاں بحق

افغانستان میں طالبان نے 46 عام شہریوں کو قتل کر دیا ہے۔ 

افغانستان کی قومی سیکورٹی کونسل نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ ملک کے 23 اضلاع میں طالبان گروہ نے 401 حملے کرکے 46 عام شہریوں کو قتل کر دیا۔ 
اس بیان کے مطابق ان حملوں میں 93 عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 
یہ حملے ایسی حالت میں انجام دیئے گئے ہیں کہ جب طالبان نے اتوار کو ایک بار پھر تاکید کی تھی کہ امن مذاکرات اسی وقت شروع ہوں گے جب حکومت اس گروہ کے تمام قیدیوں کو رہا کرے گی۔ 
در ایں اثنا طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ حکومت نے اب تک جن طالبان قیدیوں کو رہا کیا ہے وہ حکومت کے خلاف جنگ کے میدان میں واپس نہیں لوٹیں گے۔ 
قطر میں طالبان  کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ طالبان قیادت نے رہا ہونے والے سبھی قیدیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور میدان جنگ میں نہ جائیں۔ 
واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کی قومی سیکورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا تھا کہ جن طالبان قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے ان میں سے متعدد جنگ میں مصروف ہیں۔ 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس