عراق، مظاہرے پھر شروع، فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق
عراق کے دار الحکومت بغداد میں مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور کچھ مظاہرین کی جانب سے حملے کے بعد انہوں نے فائرنگ کر دی جس میں ایک افراد کی موت ہوگئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے فائر کئے جس میں مظاہرے میں شامل ایک شخص کی موت ہوگئی۔
بغداد کے التحریر اسکوائر پر مظاہرین کے کیمپوں میں بھی آگ لگا دی گئی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔
عراقی فوج نے اتوار کو بغداد میں ہونے والے ہنگاموں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
عراقی فوج کے ترجمان جنرل یحیی رسول نے بتایا کہ کچھ شرپسندوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو جھڑپ پر اکسانے کے لئے اشتعال انگیز کاروائیاں کیں لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا کیونکہ انہیں پرامن طریقے سے مظاہروں کو روکنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔
عراقی فوج کے ترجمان نے کچھ سیکورٹی اہلکاروں کی تصاویر جاری کی ہیں جو بغداد میں اتوار کے مظاہرین کے تشدد کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link