Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran

حزب اللہ کے جوانوں کی ممکنہ جوابی کاروائی سے بوکھلائی صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین سے لگی لبنان کی سرحد پر تابڑ توڑ حملے کر دیئے۔

جہاں صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں میں حزب اللہ کے ممکنہ جوابی حملے کو لے کر خوف و ہراس ہے وہیں لبنان کے عوام خوش ہیں اور انہوں نے سڑکوں پر نکل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے ٹوئٹ کر کہا کہ لبنان اور اسرائیل کی سرحد کے قریب رہنے والے سبھی افراد نہ تو اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور نہ ہی ڈرائیونگ کریں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ حزب اللہ کے مجاہدین، اسرائیل کی سرحد میں داخل ہوگئے اور ہم نے ان پر حملہ کیا جبکہ حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے ایک بھی گولی فائر نہیں کی گئی ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ لبنان کی سرحد پرغاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کا خوف و ہراس، ان کا پوری طرح الرٹ ہونا اور مزاحمت کی جانب سے اپنے ایک مجاہد کی شہادت کے انتقام سے خوفزدہ صیہونی، میڈیا اور جنگ کے میدان میں پروپیگینڈے کر رہے ہیں اور یہ صیہونی حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: https://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس