Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • کون افغانستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے؟

افغانستان کے نیشنل سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موجود تکفیری دہشت گرد گروہ افغان امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کابل میں افغانستان کے نیشنل سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد گروہ افغانستان میں کارروائیاں کر کے، افغانیوں اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کو سبوثاژ کرنا چاہتے ہیں۔

بیان میں آیا ہے کہ پاکستان کے تکفیری گروہ افغانستان اور خطے کے استحکام ہی کو نہیں بلکہ عالمی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ القاعدہ کے تقریبا چھے سو عناصر افغانستان کے بارہ صوبوں میں سرگرم ہیں اور القاعدہ کا موجودہ سرغنہ ایمن الظواہری بھی مذکورہ صوبوں میں سے کسی ایک میں چھپا ہوا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت بہت سے دیگر گروہ پاکستان میں اب بھی سرگرم ہیں۔ ان گروہوں نے شیعہ مسلمانوں سمیت عام پاکستانیوں کے خلاف لاتعداد جرائم اور دہشت گردانہ حملوں کا ارتکاب کیا ہے۔

پاکستان کے سیکورٹی ادارے بھی بارہا مذکورہ گروہوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں اور ان میں سے بعض پر بظاہر پابندیاں عائد کی جا چکیں تاہم سپاہ صحابہ اور بعض دوسرے گروہ نام بدل کر پاکستان میں اب بھی سرگرم اور مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پلخمری مزار شریف شاہراہ پر افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ایک بار پھر شروع ہو گئی ہیں۔

بغلان کی صوبائی کونسل کے رکن فیروز الدین ایماق نے جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چشمہ شیر کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران طالبان نے ایندھن لانے والے ایک ٹینکر کو بھی نذر آتش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپوں کے دوران طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے تاہم ہلاکتوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینے بھی صوبہ بغلان کے علاقے چشمہ شیر کے قریب افغانستان کے سیکورٹی اداروں اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والی ان جھڑپوں میں فریقین کا بھاری جانی اور مالی نقصان بھی ہوا تھا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس