پاکستان کا راکٹ حملہ، نو افغان شہری مارے گئے
افغانستان کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے پر پاکستانی فوج کے راکٹ حملے میں نو عام شہری مارے گئے ہیں.
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار کے اسپین بولدک ضلع پر پاکستانی فوج کے راکٹ حملے میں نو افغان شہری جاں بحق اور پچاس زخمی ہو گئے۔
افغان فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف نے بھی کہا ہے کہ افغانستان کے سیکورٹی جوان پاکستان کے فوجی حملوں کا مناسب جواب دیں گے۔
افغانستان کے چیف آف آرمی اسٹاف محمد یاسین ضیاء نے کہا کہ افغان فوج، جعلی ڈیورنڈ لائن پر سیکورٹی اہلکاروں کو مسلح کرے گی۔
اٹھارہ سو ترانوے میں برطانوی سامراج نے ڈیورنڈ لائن کو افغانستان اور پاکستان کا مشترکہ بارڈر قرار دیا تھا تاہم افغانستان اسے تسلیم نہیں کرتا اور گزشتہ برسوں میں یہاں افغانستان و پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link