Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک

افغانستان میں داعش کا ایک اہم سرغنہ ہلاک ہوا ہے۔

افغانستان کے ادارۂ قومی سلامتی نے آج علی الصبح صوبہ ننگرہار میں ایک کارروائی کے دوران داعش ٹولے کی خراسان ونگ کے ایک اہم سرغنہ کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ ہلاک ہونے والے داعشی سرغنے کا نام ضیاء الرحمان تھا جو اسد الله اورکزئی کے نام سے پہچانا جاتا تھا۔

افغانستان کے مذکورہ ادارے کے مطابق اسد الله اورکزئی پاکستان کے اخیل اورکزئی ایجنسی کا رہائشی تھا جسے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد کے فامیلی ھا علاقے میں ہلاک کیا گیا ہے۔

رواں برس اپریل کے مہینے میں داعش ٹولے کی خراسان ونگ کے سرغنہ اسلم فاروقی اور اس کے 19 دہشتگرد ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس