Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۹ Asia/Tehran

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو ایک ہولناک دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم 70 افراد جانبحق، 3000 زخمی

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ بیروت کی بندرگاہ کے اسٹور نمبر بارہ میں اشتعال انگیز مواد میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس دھماکے  کے متعدد ویڈیو سامنے آئے ہیں جن میں دکھایا گيا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کافی اونچائي تک دھویں کا ستون نظر آ رہا ہے۔

العالم کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ اس دھماکے سے بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں جنھیں ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتالوں تک پہنچایا گيا۔ رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور اور صیدا شہر تک سنائي دی۔ بیروت کے گورنر مروان عبود نے کہا ہے کہ نقصانات کا دائرہ بہت زیادہ وسیع ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس