Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • عراق میں ڈیڑھ سو لوگوں کا قاتل دہشت گرد گرفتار

عراق کے دیالہ صوبے کی انٹیلی جینس اور سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ اس صوبے میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گيا ہے جس نے ڈیڑھ سو بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا تھا۔

مذکورہ عراقی عہدیدار نے بتایا کہ دیالہ صوبے کے انٹیلی جنس اہلکاروں اور اینٹی ٹیرریسٹ اسکواڈ نے اپنی ایک کارروائي کے دوران ایک خطرناک دہشت گرد گو گرفتار لیا جسے ابو خطاب کہا جاتا ہے۔ دیالہ صوبے کی انٹیلی جینس اور سیکورٹی ایجنسی نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ابو خطاب نے سن دو ہزار آٹھ میں خان بنی سعد کے بازار میں کار بم کا ایک دھماکہ کر کے اس علاقے کے ڈیڑھ سو بے گناہ لوگوں کو شہید کر دیا تھا۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ اس دہشت گرد نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اسے عدلیہ کے حوالے کر دیا گيا ہے تاکہ اسے قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

ٹیگس