Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے آمادگی کا اعلان کر دیا

طالبان نے افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات کیلئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے گزشتہ شب لویہ جرگہ کی جانب سے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

پاکستان نے بھی طالبان کے باقی ماندہ چار سو قیدیوں کو رہا کرنے کی افغان لویہ جرگہ کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ لویہ جرگہ کی سہ روزہ مشاورتی نشست اتوار کے روز ایک بیان جاری کر کے ختم ہو گئی۔ اس نشست میں طالبان گروہ کے باقی بچے چار سو قیدیوں کو رہا کرنے پر بھی حکومت افغانستان نے اتفاق کیا ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے لویہ جرگے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی طالبان کے باقی بچے چار سو قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیں گے۔

ٹیگس